تہران: ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ہماری قومی سلامتی اور خودمختاری کو چیلنج کیا تو وہ فوری اور زبردستی جواب دے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پہلے بھی ہر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور اگر امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا امریکا ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟
یاد رہے کہ اردن میں فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جس کا الزام امریکا نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔
بعد ازاں امریکا نے شام اور عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں 40افراد ہلاک ہوگئے جب کہ امریکا نے ایران پر حزب اللہ کو مالی اور فوجی مدد فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
تاہم جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایران امریکی فوجیوں پر حملے میں براہ راست ملوث ہے۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فی الوقت ایران پر حملے کے حق میں نہیں لیکن اگر ایران کے خلاف ٹھوس شواہد ہوں تو کچھ بھی ممکن ہے۔
پیر, اکتوبر 14
تازہ ترین
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی
- پنجاب: حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول فائنل
- پی ٹی آئی کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی دھمکی
- اسرائیلی حملوں سے 902خاندان مٹ گئے، 1364 خاندانوں کا صرف ایک فرد زندہ بچا
- چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کر لی
- جماعت اسلامی کا جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان