مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اور ملک کی خاطر تمام مظالم بھلانے کو تیار ہوں، ایسا پاکستان خواب ہے جہاں امن، بھائی چارہ اور سلامتی ہو۔
قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سروے کہہ رہا ہے کہ ن لیگ نے مقبولیت میں تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ہر سروے نے مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کے پرخچے اڑا دیئے ‘ عوام دیوانہ وار نواز شریف کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ نواز شریف کے خلاف انتقام کی ہر لکیر کراس کی گئی، کہا گیا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، آج سیاست نواز شریف سے شروع ہو کر نواز شریف پر ختم ہو رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مریم نواز کی تقریر نواز شریف سے شروع ہوتی ہے اور نواز شریف پر ختم بھی ہوتی ہے۔ اپوزیشن کی تقریر بھی نواز شریف سے شروع ہوتی ہے اور نواز شریف پر ختم ہوتی ہے۔ مخالفین نے طریقہ ڈھونڈ لیا کہ کارکردگی بتانے کے لئے نہیں تو نواز شریف پر تنقیدکرو۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ہر ظلم و جبر سہا لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ میں اس جلسے کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ میں آپ کی اور اس ملک کی خاطر تمام مظالم بھلانے کو تیار ہوں۔
میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہتی ہوں نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دو، میں ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں امن، بھائی چارہ اور سلامتی ہو، جہاں غریب کا بچہ پیٹ بھر کر روٹی کھائے، جہاں حکومت کو خدمت پر توجہ دے نہ کہ انتقام پر۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن گھیرا ؤکی سیاست چھوڑ دیں، آپ کو گمراہ کیا گیا ہے، میں ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں آپ کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں، لیپ ٹاپ، اور ڈگریاں ہوں۔ نوجوان روادار اور تمیزدار ہو ‘ہمارا نوجوان خود مختار ہو، نوجوانوں کو بہترین اسکول اور یونیورسٹیاں ملیں۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی