انتہا پسند اسرائیلیوں نے غزہ جانے والے انسانی امدادی ٹرکوں پر حملہ کیا۔
انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے کرم ابو سالم بارڈر کراسنگ کو بند کر کے انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیلی آباد کاروں کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی آباد کاروں نے کرم ابو سالم سے غزہ جانے والی امداد پر حملہ کیا، سینکڑوں آباد کاروں نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کرکے انہیں غزہ جانے سے روک دیا۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینی بدترین قحط کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے 24 گھنٹوں میں 110 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 65 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو گیا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔
اتوار, فروری 9
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق