اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر ایس او پیز جاری کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ 10 اور 11 فروری کو کھلا رہے گا اور درخواست گزاروں یا امیدواروں کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 4:30 بجے تک وصول کی جائیں گی۔ سماعت 10 اور 11 ہفتہ اور اتوار کو بھی ہو گی۔
درخواستیں جمع کرانے کے لیے ضروری ہدایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ایس او پیز اپ لوڈ کر دی گئی ہیں جن کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کروائیں، جن کے تفصیلی نکات درج ذیل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق درخواستوں کی 9 کاپیاں، ایک اصل اور 8 کاپیاں مکمل تفصیلات کے ساتھ داخل کرنے کی تاریخ کے ساتھ جمع کرانا ہوگی۔
درخواست دہندہ درخواست کو سافٹ کاپی(پی ڈی ایف) کے ساتھ USB میں کسی بھی معاون دستاویزات کے ساتھ فراہم کرے گا اور اسے درخواست کے ساتھ منسلک کرے گا۔
درخواست دہندگان اپنے شناختی کارڈ کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کریں اور اپنا درست موجودہ پتہ اور رابطہ نمبر لکھیں۔
مزید یہ کہ مدعا علیہان کی مکمل تفصیلات اور پتہ لکھنا ہوگا۔اگر درخواست کسی وکیل کی طرف سے دائر کی جا رہی ہے، تو درخواست کے ساتھ وکیل کا خط، ایڈووکیٹ کا کارڈ اور دیگر رابطہ نمبر ہونا چاہیے۔
تمام ایپلیکیشنز میں باقاعدہ انڈیکسنگ، پیج نمبرنگ اور فلیگنگ ہونی چاہیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص تاریخ اور وقت پر موصول ہونے والی درخواستوں کو ہی الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی