لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 128 میں نتائج سے متعلق فارم 47 پر عملدرآمد روک دیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فریقین سے 12 فروری کو جواب طلب کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے حلقہ این اے 128 کے نتائج جاری کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاتھا۔ سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بھاری اکثریت سے کامیابی کے باوجود نتائج روک دیئے گئے ہیں’ استدعا ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو فوری طور پر نتائج جاری کرنے کی ہدایت کرے۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 128 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کو آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری نے شکست دی تھی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128 سے آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری 172576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ سلمان اکرم راجہ 159024 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں مسلم لیگ (ن) سے آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی تھی جس کے باعث مسلم لیگ (ن)۔ نے اس حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا اور گزشتہ روز نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر اراکین اسمبلی نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی۔ برادری. اسی حلقے میں لوگوں نے ووٹ ڈال کر شیر کی بجائے عقاب کا انتخاب کیا تھا۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز