لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے جہاں ان کی لیگی قیادت سے ملاقات اور آئندہ حکومت کے حوالے سے بات چیت کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ لاہور میں نامعلوم مقام پر لیگی قیادت سے اہم ملاقات کریں گے۔
لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اسحاق ڈار آصف زرداری سے ملاقات کریں گے اور نواز شریف کو خصوصی پیغام دیں گے۔
اس کے علاوہ شہباز شریف نواز شریف کی جانب سے آصف علی زرداری کو وفاق میں مشترکہ حکومت بنانے کی دعوت بھی دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تمام تر اقدامات کا مینڈیٹ شہباز شریف کو سونپ دیا۔
بلاول بھٹو زرداری سکھر سے خصوصی نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے آئندہ حکومت کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ نون کے رہنماں کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے لاہور میں سیاسی اجلاس ہوگا۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق