اسلام آباد دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عام انتخابات پرامن اور کامیابی سے کرائے ہیں۔ بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات اس ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی بندش دہشت گردی کو روکنے کے لیے تھی۔ ہفتہ کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے عام انتخابات کے حوالے سے بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات دیکھے ہیں، ان بیانات میں منفی لہجے پر حیرت ہوئی۔ یہ بیانات اس ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں کہ وہ ووٹ کے حق کے آزادانہ اور پرجوش استعمال کو تسلیم نہیں کرتے۔ ترجمان نے کہا کہ عام انتخابات پرامن اور کامیابی سے ہوئے، غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی سے سیکیورٹی خطرات سے نمٹا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ کچھ بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں تھی، پولنگ ڈے پر صرف موبائل سروس بند کی گئی تاکہ دہشت گردی کے کسی واقعے سے بچا جا سکے، انتخابی مشق نے اس حوالے سے خدشات کو غلط ثابت کیا۔ اپنے وعدے کے مطابق پاکستان نے ایک مستحکم اور جمہوری معاشرے کی تشکیل کے لیے انتخابات کرائے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں کی جانب سے تعمیری تنقید کو اہمیت دیتے ہیں، انتخابی عمل کی تکمیل سے قبل منفی بیانات نہ تو تعمیری ہیں اور نہ ہی بامقصد۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان متحرک جمہوری سیاست کے لیے اپنا کام جاری رکھے گا۔ ہر الیکشن اور اقتدار کی پرامن منتقلی ہمیں اس مقصد کے قریب لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام دوسروں کے تحفظات کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی خواہشات اور اپنے بانیوں کے وژن کے مطابق کر رہے ہیں۔
جمعرات, مارچ 20
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔