راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اپنے وکلا کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وفاق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی۔ قوم کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے’ جن حلقوں میں نتائج تبدیل کئے گئے ان کے امیدوار کل باہر نکلیں اور پرامن احتجاج کریں۔
عمران خان سے ان کے وکلا عمیر نیازی ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انتخابی نتائج پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ قوم نظریے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، 1970 میں جس طرح لوگوں نے ووٹ ڈالے اس سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔
وکلا کے مطابق عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے سب بڑے ادارے سے اپیل کی ہے کہ قوم کے ساتھ جوہو رہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے’جن حلقوں کے نتائج تبدیل ہوئے ان کے امیدوار کل باہر نکلیں اور پرامن احتجاج کریں کیونکہ جمہوری عمل میں ووٹ کی عزت ہوتی ہے، ووٹ چوری ہو تو احتجاج کریں۔
وکلا کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت تباہ ہو چکی ہے، سیاسی عدم استحکام نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو ڈیڈ اینڈ کی طرف نہ لے جایا جائے، پری پول دھاندلی اور اداروں کو استعمال کیا گیا، ادارے کمزور ہو چکے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ حکومت کو بینک کرپٹ کیا’ مکس اچار سے حکومت نہ بنانے دیں، 50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔
اجلاس میں شریک بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ 190 ملین پانڈ سکینڈل میں لیگل ٹیم کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، نیب کورٹ کا عملہ، تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹرز جیل کے اندر گے، تاہم پی ٹی آئی کے بانی پی ٹی آئی وکلا کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔بشری بی بی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جیل میں تمام سہولیات کے باوجود بشری بی بی کو بنی گالہمیں رکھا گیا، وکلا 3 گھنٹے تک کھڑے رہے، درخواست کے باوجود قانونی ٹیم داخل نہ ہوسکی۔
سلمان صفدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی بالکل فریش تھے ‘باہر کیا ہو رہا ہے ‘انہوں نے الیکشن کے حوالے سے بہت تفصیلی ہدایات دیں، پی ٹی آئی کے بانی کا کیس 16 ماہ سے چل رہا ہے، پی ٹی آئی کے بانی ہر جرم کے ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے بشری بی بی کو بنی گالہ میں رکھنے پر اعتراض کیا ہے، پی ٹی آئی بانی نے اپیل کی ہے کہ بشری بی بی کو جیل منتقل کیا جائے۔
پیر, اکتوبر 14
تازہ ترین
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی
- پنجاب: حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول فائنل
- پی ٹی آئی کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی دھمکی
- اسرائیلی حملوں سے 902خاندان مٹ گئے، 1364 خاندانوں کا صرف ایک فرد زندہ بچا
- چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کر لی
- جماعت اسلامی کا جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان