راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ کے 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے بانی کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملے سمیت 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔
عدالت نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے تمام ملزمان ضمانت پر ہیں، اس لیے پی ٹی آئی کے بانی کو زیر حراست رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا ہونے کا امکان نہیں کیونکہ دونوں رہنما سائفر کیس میں سزا یافتہ ہیں۔
عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
ہفتہ, جولائی 27
تازہ ترین
- پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا
- عمران اور بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی، 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی
- باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا
- ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں
- نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ
- متھیرا نے خلیل الرحمان قمر کو رات میں ملاقاتیں نہ کرنے کا مشورہ دے دیا
- صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
- عمان کے فاسٹ بولر نے شاہین آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا
- نیلی اور طاہر انجم کا واقعہ پری پلانڈ تھا، پولیس نے تشدد کے واقعے کا بھانڈا پھوڑ دیا
- سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی جہنم واصل
- حکومت کی جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش