بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ وفاق اور خیبرپختونخوا میں حکومت ہم بنائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کی تاریخ کا اہم دن ہے، ہم کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کے لیے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی، الیکشن پرامن رہے، لوگوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے یہ پیغام دیا ہے کہ غلامی ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو گزشتہ 2 سال سے مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن سے بائیکاٹ کروانے کی تمام کوششیں کی گئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پہلے بھی اپنی انتخابی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے، الیکشن کمیشن نے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی یقین دہانی کرائی تھی، الیکشن کمیشن بروقت انتخابی نتائج تیار کرنے میں ناکام رہا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری جیتی ہوئی نشستیں ہار میں تبدیل کی گئیں، خیبرپختونخوا میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہے۔ہمیں قومی اسمبلی کی 170 نشستوں پر برتری حاصل ہے ۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی دعوی کیا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 170 نشستیں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی ہم اکثریت میں جا رہے ہیں، قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، عوام نے غلامی کو مسترد کر دیا ہے۔
نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کے پاس 50 سیٹوں کی اکثریت ہے وہ بھی وزیراعظم جیسی تقریر کر رہے تھے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ وفاق اور خیبرپختونخوا میں حکومت ہم بنائیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری اکثریت کو تسلیم کیا جائے، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور اپنی مرضی حکومت نہ بنائی جائے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے رات 12 بجے سے پہلے تمام نتائج کا اعلان کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جان بوجھ کر نتائج روک کر اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر باقی نتائج آج جاری نہ کیے گئے تو کل ان حلقوں کے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔ ہمارا احتجاج پرامن ہو گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن سے قبل مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ فیصلہ کریں گے کہ آزاد امیدواروں کوکسی پارٹی میں شامل کرنا ہے یا نہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہماری کسی سیاسی جماعت سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت المسلمین کی نشستیں ہماری ہیں اور ہماری نشستیں ان کی ہیں، جلد پارٹی میں شمولیت اور مخصوص نشستیں حاصل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
بدھ, جون 25
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک