اسلام آباد: دولت مشترکہ کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن نے کہا ہے کہ ایک بڑی جماعت کو پارٹی کے نشان سے محروم کیا جو غیرتعلیم یافتہ ووٹر کے لیے مشکل تھا۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران دولت مشترکہ کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کا کہنا تھا کہ ہم نے اور ہمارے نمائندوں نے 2024 کے الیکشن کا مشاہدہ کیا، اس دوران ہم نے کراچی، ملتان، حیدرآباد اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، الیکشن 2024 اچھے ماحول میں ہوئے، لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد انتخابی مہم کے لیے نکلی۔
کامن ویلتھ وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہوا، چند ایسے واقعات ہوئے جن میں بے ضابطگیاں نوٹ کی گئیں تاہم پولنگ عملے نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کام کیا، الیکشن کمیشن کے عملے کے کام کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ای ایم ایس سسٹم ایک بہترین کوشش تھی لیکن الیکشن کے دن الیکشن مینجمنٹ سسٹم نے اچھا کام نہیں کیا، ہم حتمی رپورٹ میں تمام شکایات پر بات کریں گے۔
ڈاکٹر گڈلک جوناتھن نے مزید کہا ہے کہ ہم الیکشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ انتخابی عمل اچھے طریقے سے مکمل ہوگا، شہریوں سے گزارش ہے کہ صبر اور حوصلے سے کام لیں، گزشتہ الیکشن کے مقابلے اس بار قانونی فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے تعریف کی۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق