لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق ‘بلوچستان اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں نہیں لے کر جانا چاہیے ، حکومت سازی کے لیے ہماری ترجیحات عوام ہیں، ہم ایسی مخلوط حکومت بنائیں جس سے ملکی صورتحال مستحکم ہو۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک مکمل رزلٹ کے انتظار میں ہے، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سے رابطہ نہیں ہوا، کم تیاری کے ساتھ پنجاب میں الیکشن مہم چلائی ‘ ہم لاہور میں بڑے مارجن سے جیت رہے ہیں، صبح اٹھے تو پتہ چلا ہم ہار رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد امیدوار کیا فیصلے کرتے ہیں اس پ بھی عوام کی نظر ہے’ میں رزلٹ پر مایوس بالکل مایوس نہیں’ اس الیکشن سے نظر آیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پوٹینشل کیا ہے’ پنجاب کا وزیراعلی پیپلز پارٹی کے ووٹ کے بغیر خود کو منتخب نہیں کرواسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کریں گے، اگر ہماری حکومت بنی تو جو منصوبے سندھ میں دیئے وہی بلوچستان میں دینے کی کوشش کریں گے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق