لاہور: نواز شریف او ر آصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کریں گے جس میں حکومت بنانے لئے بات چیت کا امکان ہے’ جس میں دونوں جماعتیں اپنے اپنے وزیراعظم کے امیدواروں کا نام دیں گے۔ آصف علی زرداری کے ساتھ بلاول بھٹو جبکہ نواز شریف کے ساتھ مریم نواز’ شہباز شریف اور اسحاق ڈار موجود ہونگے’سربراہان فیصلہ کریں گے کہ کس جماعت کا صدر اور کس جماعت کا وزیراعظم ہوگا
آصف زرداری اور بلاول اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جو جلد لاہور روانہ ہوں گے، توقع ہے کہ ملاقات آج ہی ہوگی، ملاقات کے لیے نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی سرگرم ہیں۔
اگر دونوں جماعتیں متفق نہیں ہوئیں تو آزاد امیدوار اپنی حکومت بنالیں گے جس کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہی آج دونوں جماعتیں ملاقات کریں گے ۔اطلاعات ہیں کہ گزشتہ بات چیت کے حوالے سے اسحاق ڈار نواز شریف کو بریفنگ دے چکے ہیں اور یہ باتیں میڈیا پر سامنے نہیں آئی ہیں۔
دریں اثنا مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں ملاقات کی دعوت دی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جلد لاہور آکر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو پارٹی کے مرکزی قائدین کی تمام نشستوں پر فتح کی مبارکباد باد بھی دی ہے۔
اتوار, اپریل 27
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ