لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر ی ہے’ تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کے لئے ایک ہونا ہوگا۔ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار حکومت سازی کے حوا لے سے بلائے گئے اہم پارٹی اجلاس میں کیا’ جس میں سینیٹر اسحاق ڈار’ خواجہ سعد رفیق’ سردار ایاز صادق’ مریم اورنگزیب’ ملک محمد احمد خان’ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ’ عطاء االلہ تارڑ اور خواجہ عمران نذیر شریک تھے۔
اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر مختلف جماعتوں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا، اجلاس میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر مشاورت کی گئی۔دوران اجلاس پارٹی راہنمائوں نے 8 فروری کے انتخابات میں کامیابی پر پارٹی صدر کو مبارک باد دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے کرم اور عوام کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف عوام کو مہنگائی اور مسائل سے نجات دلانا ہوگا، لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کے لیے ایک ہونا ہوگا۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق