لاہور: مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف اور مریم نواز وزیراعلی پنجاب کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت ملکی سیاسی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں صوبائی حکومت بنانے کے لیے ابتدائی فیچر تیار کر لیے ہیں۔
اجلاس میں کچھ شرکا ء نے شہباز شریف کو وزارت عظمی کے لیے امیدوار بنانے کی تجویز دی تو باقی شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔
اجلاس میں پارٹی قیادت نے ن لیگ کے امیدوار کا فیصلہ شریف برادران پر چھوڑ دیا۔
مریم نواز اب تک وزیراعلی پنجاب کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ پارٹی اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے طور پر ان کے نام پر مزید مشاورت جاری ہے۔
مسلم لیگ ن اپنے ممکنہ اتحادیوں کے سامنے شہباز شریف اور مریم نواز کا نام رکھے گی۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن حکومت سازی کے حوالے سے اتحادیوں کے سامنے اپنی تجاویز رکھ کر متفقہ فیصلے کرنے کی کوشش کرے گی۔ حتمی فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کے حتمی دور کے بعد کیا جائے گا۔
اجلاس میں صدر اور سینیٹ کے چیئرمین کے عہدے اتحادیوں کو دینے کی تجویز بھی دی گئی جب کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سپیکر مسلم لیگ (ن) کے پاس رکھے گئے۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز