غزہ میں اسرائیلی فوج کا ظلم جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 117 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے رفح میں ایک مکان پر بمباری کرکے 25 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غزہ میں شہدا کی کل تعداد 28 ہزار 64 ہو گئی ہے جبکہ 67 ہزار 611 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صہیونی فوج نے الامال اسپتال میں مریضوں اور عملے کو یرغمال بنالیا جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سفاک فوج نے محفوظ قرار دیے گئے سرحدی علاقے رفح پر زمینی حملے کا منصوبہ بنایا اور رفح سے لاکھوں شہریوں کو فوری طور پر نکالنے کا حکم دیا۔ اطلاعات کے مطابق 1.9 ملین بے گھر فلسطینیوں نے رفح میں پناہ لے رکھی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے خبردار کیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی جارحیت ایک "ناقابل بیان انسانی تباہی” اور مصر کے ساتھ مزید کشیدگی کا باعث بنے گی۔
اتوار, جولائی 13
تازہ ترین
- قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
- سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ، 19 خارج
- اُڑان پاکستان ملکی ترقی، آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم
- مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار
- نا اہلی ریفرنس: 26 معطل ارکان کی سپیکر سے ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
- وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت
- بلوچستان میں قتل کیے جانے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
- عسکری سطح پر سیزفائر برقرار، بھارتی سیاسی قیادت کو شکست ہضم نہیں ہو رہی: اسحاق ڈار
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کا دورہ، طلبہ سے خصوصی ملاقات
- چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی 9 مقدمات سے بری
- صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا گیا نہ فیلڈ مارشل صدارت کے خواہاں ہیں: محسن نقوی