غزہ: غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے حازم ہنیہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت سے تعلق رکھنے والے ممتاز سوشل میڈیا اکانٹس نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹے حازم اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا کے ان دعوؤں کی بنیاد پر مقامی فلسطینی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کچھ افراد اس عمارت میں رہ رہے تھے۔ حملے میں اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم ہانیہ کے شہید ہونے کی غیر مصدقہ اطلاع ہے۔
حماس کی طرف سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اسماعیل ہنیہ، جو اس وقت نامعلوم مقام پر مقیم ہیں، کا کوئی بیان منظر عام پر آیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق حازم ہنیہ کی عمر صرف 22 سال تھی اور وہ کالج کا طالب علم تھا۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 14 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز