خیبرپختونخوا(کے پی) میں دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صوبے میں حکومت بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے، وزیر اعلی کے عہدے کی دوڑ میں چار نام شامل۔
ذرائع کے مطابق کے پی کے وزیراعلی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی وزارتوں کے لیے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان سے پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور، مردان سے ظاہر شاہ طورو، ملاکنڈ سے شکیل خان اور ایبٹ آباد سے مشتاق غنی کے نام وزارت اعلی کے لیے پارٹی حلقوں میں زیر گردش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینئر رہنما شکیل خان یا ظاہر شاہ طورو میں سے کسی ایک کو وزیر اعلی دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
دوسری جانب علی امین گنڈا پور کے پلڑے میں سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کامران بنگش کا وزن نظر آرہا ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے کئی رہنماؤں کی آج مرکزی قیادت سے ملاقات کا امکان ہے جب کہ کئی رہنما وزیراعلی بننے کے لیے بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق