راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو وزیراعلی نامزد کر دیا گیا ہے۔
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات نہیں ہوگی، ان سے کوئی اتحاد نہیں ہوسکتا۔ دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کرتے ہوئے باقی سب کو اکٹھا کرنے کو کہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا اور معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے، منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ لانے کی کوششیں جاری ہیں، شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز ہیں اور یہ ڈالر بیرون ملک بھیجتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسی دھاندلی کبھی نہیں ہوئی، اب پتہ چلا کہ ہم آر اوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے، نواز شریف نے پریس کانفرنس ملتوی کی تو ہم جان گئے تھے ہم الیکشن جیت چکے ہیں۔
شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہار گئے، جب رکنا شروع ہوئے تو یقین ہوگیا کہ پی ٹی آئی جیت گئی ہے، عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔
حکومت سازی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے لیے میں نے علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں کسی اعلی حکومتی اہلکار سے ملاقات نہیں ہوئی، مجھے بنی گالہ میں شفٹ نہیں کیا جا رہا، بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بھی زیر سماعت ہے۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز