پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کا پیغام ہے کہ جو بھی الیکشن جیتے اسے حکومت بنانے دی جائے، کے پی کے میں علی امین گنڈا پور حکومت بنائیں گے۔
رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن جلد سے جلد کرائے جائیں، ہم کے پی میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کریں گے۔
رؤف حسن کے مطابق خیبرپختونخوا میں حکومت جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر بنے گی۔دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت سازی کے لیے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر، سینٹر اعظم خان سواتی اور علی امین گنڈا پور نے لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے حوالے سے بات ہوئی، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے، اب یہ پی ٹی آئی قیادت کا کام ہے کہ وہ کس سمت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی سے تین روز سے رابطے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 265 میں سے 264 نشستوں کے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے 101 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 92، مسلم لیگ (ن) 79 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔ پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کیں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب صوبائی اسمبلی کے تمام 296 حلقوں کے نتائج بھی جاری کر دیے جب کہ ایک نشست پر انتخاب نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 138 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 116، مسلم لیگ (ن) کے 137، پیپلز پارٹی کے 10، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 8، جبکہ 8 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ صولت پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک 1 ایک نشست پر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 112 اسمبلی انتخابات کے نتائج جاری کر دیے ہیں، ایک کو روک دیا گیا ہے اور 2 کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
جاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کے لیے 90 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں پاکستان تحریک انصاف نے 83، جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے 7، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 5 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ .
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا