اسلام آباد: آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا منصوبہ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق نگراں حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کے منصوبے کے ساتھ ساتھ گردشی قرضے میں کمی کا منصوبہ پر بھی عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کے لیے ٹیرف میں مجوزہ کمی سے غریب گھریلو صارفین پر بوجھ بڑھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پاور ڈویژن حکومتی ڈسکوز کی کارکردگی بہتر بنانے اور بجلی چوری روکنے کا کوئی مستند منصوبہ پیش نہیں کرسکا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت مخصوص شعبوں کو ریلیف دینے کے بجائے بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ڈسکوز کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کی شرائط پر عمل درآمد کرے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ضروری اصلاحات نافذ کی جائیں۔ ڈسکوز کی گورننس کو بہتر بنا کر اور بجلی چوری کو روک کر ٹیرف میں کمی کی جائے۔ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے پاور سیکٹر کی بحالی ضروری ہے۔
بدھ, جنوری 8
تازہ ترین
- پی ایس ایل 10:غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تفصیلات آگئیں
- پاکستان کا چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
- تبت اور نیپال میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی ، متعدد عمارتیں زمین بوس
- ہرروز نیا چیلنج، صحت کی بہترین سہولیات عوام کا حق ہے: مریم نواز
- خیبر پختونخوا اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کا اجلاس، سفارشات وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ
- قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ
- آئینی بینچ نے اگلے 3 روز کی کاز لسٹ منسوخ کردی
- عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع
- خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز، 19 خوارج ہلاک، تین جوان شہید
- مبینہ کرپشن کیس، چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد
- نکات تحریری شکل میں ہوں یا نہ ہوں مذاکرات ہونے چاہیے : پی ٹی آئی
- متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے: وزیراعظم شہباز شریف