ٹرافی خالص چاندی سے بنی ہے اور سفید سونے کے پتھروںمیں لپٹی ہوئی ہے۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو بڑا برانڈ بنانا ہے، ایونٹ میں آئی سی سی سمیت سب کو مدعو کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بولنگ کو بہتر کرنا ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم متوازن ہے، بہترین کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم کو میدان میں اتارنے کی کوشش کریں گے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اس بار انہیں انجریزکا سامنا ہے تاہم سیزن میں اچھا کھیلیں گے۔
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ایونٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہر کوئی شاہ برادران کو دیکھنا پسند کرے گا، نسیم شاہ کے ساتھ عبید شاہ بھی اہم کھلاڑی ہوں گے۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ڈی پی کے نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں اور اس بار بھی اچھا کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہوگا، ابتدائی مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔