اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے قابل ہے۔
سپریم کورٹ اسلام آباد میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ ملک بھر میں کتنے گوردوارے ہیں؟ جس پر وکیل اکرام چوہدری نے جواب دیا کہ موجودہ کیس 6 گوردواروں کا ہے جس کی تفصیلات گزشتہ سماعتوں میں ملک بھر سے جمع کرائی جاچکی ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ حقائق کیوں چھپانا چاہتے ہیں؟ سچ کو عوام کے سامنے آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟، جس پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کو تمام حقائق بتا دیئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کا کچھ احترام کریں۔ وکیل اکرام چوہدری نے جواب دیا کہ عدالت بطور وکیل میرا بھی احترام کرے۔
چیف جسٹس نے اکرام چوہدری کو روسٹرم سے ہٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اخلاقیات ختم ہو گئی ہیں۔ وکیل نے کہا کہ قانون کی پریکٹس کرتے ہوئے 35 سال ہوگئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سے بات کرنی ہے آپ سے نہیں۔ اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر میں فعال گوردواروں کی تعداد 19 ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ تمام گوردواروں کی تفصیلات اور تصاویر ویب سائٹ پر کیوں نہیں ڈال دیں۔ چیف جسٹس نے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری بات پر سر سرکیوں کرر ہے ہیں؟ اب انگریزوں کا دور ختم ہو گیا، اب ایسا نہ کریں ‘غلامی کی زنجیریں توڑ دیں۔
بدھ, دسمبر 4
تازہ ترین
- سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2آپریشنز، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت2شہید
- میانوالی : تھانہ چاپری میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4خوارجی مارے گئے
- عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: جیل ذرائع
- ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار، صارفین پریشان
- پی ٹی آئی کے پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے اسلحہ کا استعمال نہیں کیا گیا: وزارت داخلہ
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ