راولپنڈی: راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم چوہدری عدنان کی نماز جنازہ جان حویلی کے سامنے جھنڈا چیچی روڈ پر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جس میں سابق امیدوار پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57 مختار عباس، سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق، زمرد خان، شکیل اعوان، سید عارف شیرازی، ظہیر احمد اعوان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے دوران پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان کو گزشتہ روز پولیس لائنز راولپنڈی میں جناح پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔
مقتول چوہدری عدنان نے 9 مئی کے سانحہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا اور عام انتخابات 2024 میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔
دو مختلف پریس کانفرنسوں میں انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔