سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فارم 47 پر کمپرومائز کرنا ہوگا تب ہی حکومت بن سکتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچواں سال ہو گیا ہے، کیس چل رہا ہے پتہ نہیں مجھ پر کیا الزام ہے؟الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ انوکھا الیکشن تھا، جس پر گوگل کو بھی رزلٹ کی فکر ہے، فارم 45 اور فارم 47 کا مسئلہ ہے، فارم 47 جیت گیا، یہ الیکشن کمیشن کا معجزہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ حالات بہتر ہوئے تو الیکشن کرائیں، میں درست ثابت ہوا اور سب نے دیکھا کہ کیا ہوا اور کیا ہوگا، آپ اس طرح معاملات ٹھیک نہیں کرسکتے۔ مسئلہ ملک کا ہے اور سب کو ملک کی بات کرنی چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک ناکام الیکشن ہے، سب اقتدار کی بات کر رہے ہیں تاکہ مجھے اقتدار ملے، جو جتنا کمپرومائز کرے گا وہی حکومت بنائے گا۔
صحافی نے شاہد خاقان سے سوال کیا کہ کس سے کمپرومائزکریں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ فارم 47 سے کمپرومائز کرنا ہوگا۔
ہفتہ, فروری 15
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق