سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)پارلیمنٹرینز کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفی دے دیا۔
پرویز خٹک نے اپنا استعفی جنرل سیکرٹری کے ذریعے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو جمع کرا دیا۔ انہوں نے پارٹی کی چیئرمین شپ اور رکنیت دونوں سے استعفی دے دیا۔
پرویز خٹک نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ وہ صحت کی خرابی کے باعث استعفی دے رہے ہیں اور صحت کی وجوہات کی بنا پر پارٹی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفی منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک نے گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے پارٹی بنائی تھی۔پرویز خٹک عام انتخابات میں اپنی نشستیں ہار گئے اور پی ٹی آئی پی خیبر پختونخوا میں دو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق