لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کمشنر راولپنڈی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمشنر نے بیان دیا کہ راولپنڈی میں جہاں پی ٹی آئی ہاری وہاں 50 ہزار ووٹوں میں دھاندلی ہوئی’ پی ٹی آئی کے جیتے گئے حلقوں کے علاوہ راولپنڈی میں دھاندلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں جو اسے انتخابی نتائج کی تیاری تک رسائی دے، کمشنر نہ تو آر او ہوتا ہے اور نہ ہی ڈی آر او ہوتا ہے ۔ موصوف کہہ رہے ہیں راولپنڈی ڈویڑن میں جعلی لیڈ دے کر امیدواروں کو جتوایا گیا’ آپ کوالیکشن کمیشن جانا چاہیے تھا جہاں 3 دن تک نتائج رکے رہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کہتے ہیں فارم 45 میں کوئی غلطی نہیں، کمشنر ثبوت دیں، ثبوت میڈیا کے سامنے بھی پیش کریں، 8 دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی کیا ضرورت ہے، تفتیش ہونی چاہیے۔ کمشنر 8 دن تک کن لوگوں سے ملتے رہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ جب عالمی میڈیا پی ٹی آئی والوں سے فارم 45 کے بارے میں پوچھتا ہے تو جواب ملتا ہے کہ ہمارے پاس اسکرین شاٹ ہے، پھر جعلی فارم 45 تیار کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ جب ان سے حساب مانگا جاتا ہے تو سیاست پر چڑھائی کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4سال میں انہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ملک میں انتشار پھیلایا گیا جب تک ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا، شہدا کے مجسمے گرائے گئے، ان کو ٹھوکریں ماری گئیں’اسکول جلائے گئے، اسپتال جلائے گئے۔ ملک کو لاک ڈان کرو، یہ ایک پورا گروہ ہے جو پورے ملک میں امن و امان نہیں لانا چاہتا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آج ہم سب نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم ملک کے لیے کیا کرنا چاہتے ہیں، کمشنر راولپنڈی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ ملک میں ہیجان پیدا کرنے والے بیرون ملک فرار نہ ہوسکیں۔
اتوار, فروری 9
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق