جماعت اسلامی کی مجلس شوری نے سراج الحق کا استعفی منظور نہیں کیا جس کے بعد سراج الحق نے دوبارہ جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت سنبھال لی۔
جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس منصورہ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں شوری کے ارکان نے کہا کہ وہ پہلے کی طرح جماعت کی ذمہ داریاں بطور امیر ادا کریں۔کمیٹی کے ممبران لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، اسد اللہ بھٹو نے سراج الحق سے ملاقات کی۔
ترجمان قیصر شریف نے کہا کہ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ مجلس شوری نے جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔قیصر شریف نے کہا کہ سراج الحق مرکزی مجلس شوری سے خصوصی خطاب کریں گے، امیر جماعت آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا تھا کہ 11 فروری کو جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سراج الحق، لیاقت بلوچ، حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔
سراج الحق نے ٹویٹ کیا تھا کہ محنت اور کوشش کے باوجود کامیابی نہ دلا سکے، الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی قیادت سے استعفی دیتا ہوں، الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
ہفتہ, دسمبر 7
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز