لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن کا ایجنڈا انتشار کا تھا وہ آج بھی وہی کر رہے ہیں جب کہ نواز شریف صرف عوام کے مفاد کا سوچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور 6 سیاسی جماعتوں کے وزارت عظمی کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف سے قوم اسمبلی کے نومنتخب ایک ‘ پنجاب اسمبلی کی3 اور خیبر پختونخوااسمبلی کے دو امیدواروں نے ملاقات کرکے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے راشد اکبر نوانی، پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور 93 بھکر سے کامیاب ہونے والے عامر عنایت شاہانی نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ پی کے 106 سے ہشام انعام اللہ خان اور پی کے 82 سے ملک طارق اعوان نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آزاد ارکان نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن میں شمولیت پر ارکان کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں، معاشی خطرات تقاضا کرتے ہیں کہ سب مل کر پاکستان کے لیے کام کریں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جن کا ایجنڈا انتشار ہے وہ آج بھی انتشار پھیلا رہے ہیں جب کہ نواز شریف ہمیشہ اپنی ذات اور سیاست کا نہیں پاکستان اور عوام کے مفاد کا سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کی ترقی چاہتے ہیں کیونکہ دہشت گردی پر قابو پا کر صوبے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق