اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے بعد ان کے زیرانتظام انتخابات کرانے والے تمام اضلاع کے ڈپٹی ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)نے دھاندلی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن رولز اور الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کرائے تھے۔ ہم نے اسے شفاف طریقے سے اور حلف کے تحت کیا ہے اور ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔
راولپنڈی میں لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے بعد تعینات ہونے والے کمشنر راولپنڈی سیف انور جھاپہ نے ڈی سی آفس میں پانچوں اضلاع کے ڈی آر اوز کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں ڈی آر او راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈی آر او چکوال قر العین، ڈی آر او اٹک را عاطف رضا نے بھی شرکت کی۔
ڈی آر او راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن کو شفاف بنایا، ہم تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں اور تمام الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ڈی آر او اٹک را عاطف نے کہا کہ ہم نے اٹک میں انتخابات کو شفاف بنایا، ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔
ڈی آر او جہلم کیپٹن سمیع نے کہا کہ بطور ڈی آر او جہلم میں سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتا ہوں، ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا، ہم نے جہلم کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر شفاف انتخابات کرائے ہیں۔
ڈی آر او چکوال قر العین نے بھی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن ایکٹ اور الیکشن رولز کے تحت پولنگ کرائی، ہم نے چکوال میں تمام انتخابات حلف کی پاسداری کرتے ہوئے کرائے ہیں۔
ڈی آر او تلہ گنگ خاور بشیر نے کہا کہ ہم نے تلہ گنگ میں انتخابات کو صاف اور شفاف کرایا، سابق کمشنر کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ڈی آر او چکوال نے کہا کہ ہم نے الیکشن ایکٹ کے تحت کرائے ہیں، چکوال میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کے انتخابات ہم نے حلف کے تحت کرائے ہیں۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار