پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور اس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 180 نشستیں حاصل کی ہیں۔ الیکشن کے بعد حکومت سازی کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے ابھی تک نتائج جاری نہیں کئے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہماری 42 نشستیں ہیں، پنجاب میں 50 کے قریب نشستیں ہیں، ووٹنگ پرامن طریقے سے ہوئی، تمام جماعتوں کو فارم 45 ملا، نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو جلسے اور کارکنوں کے جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں انتخابی نشان نہیں دیا گیا اور ہمیں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، پی ٹی آئی کو آوٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہمیں پنجاب میں جیتی ہوئی 50 سیٹیں نہیں دی گئیں، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کی کوشش کوشش کی ہے ‘8 فروری کو عوام بڑی تعداد میں باہر نکلے اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔
سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق بیان پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی بنیاد پر فیصلہ کیا ہے، اس سے ہمارے موقف کی تائید ہوتی ہے، پی ٹی آئی معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب نے دعوی کیا کہ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے بانی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے نامزد کیا، یہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی، یہ نشست تحریک انصاف کے بانی کی امانت ہے، میں وزارت عظمی کا الیکشن لڑوں گا۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں پولیس نے ہراساں کیا، ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا، نگران حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، پولیس مختلف مقدمات میں ہمارے لوگوں کو اٹھا رہی ہے، پی ٹی آئی کے کارکن تاحال لاپتہ ہیں۔ ہمارے کارکنوں کے خلاف بوگس ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی نشستوں پر پی ٹی آئی کو کامیاب قرار دیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے 180 امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے
۔
عمر ایوب نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں ہیں لیکن پی ٹی آئی کے پاس امیدوار اور پولنگ ایجنٹس بھی ہیں، پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں 180 نشستیں حاصل کیں۔
عمر ایوب نے 2024 کے انتخابات کو ” مدر آف آل رگنگ”قرار دے دیا۔
جمعہ, اگست 29
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی