یوکرین میں جاری جنگ میں روس نے گزشتہ9 ماہ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوکرین کے شہر آوڈائیکا کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ یوکرین کی جانب سے آوڈائیکا سے دستبردار ہونے کے بعد روس کی فوج نے شہر پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا تاہم روس کا کہنا ہے کہ اب بھی یوکرین کے کچھ دستے شہر کے کچھ علاقوں میں موجود ہیں۔
مئی 2023 میں بخموت کی فتح کے بعد یہ روس کی دوسری سب سے بڑی کامیابی ہے جہاں روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی جانب سے اس جنگ کو شروع کیے دو سال کا عرصہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے دستوں نے ہزار کلومیٹر کے علاقوں میں 8.6 کلومیٹر پیشقدمی کی اور شہر کے خالی ہونے کے بعد روسی دستے آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔
یوکرین نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دستوں کو بچانے کے لیے وہاں سے بلا لیا ہے کیونکہ ہمیں ڈر تھا کہ ہمارے دستوں کو گھیرے میں لے لیا جائے گا۔روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے آوڈائیکا پر قبضے کو اہم فتح قرار دیتے ہوئے روسی فوج کو مبارکباد پیش کی۔
روس کی جانب سے یوکرین کی فورسز کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے اور کچلنے کا سلسلہ جاری ہے اور یوکرین کی حالیہ ناکامیوں کو دیکھتے ہوئے صدر ولادمیر زیلنسکی نے جنگ کی کمان ایک نئے کمانڈر کو سونپ دی ہے۔کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے سربراہ کو اس اہم کامیابی اور بڑی فتح پر مبارکباد پیش کی۔
تاہم روس کا کہنا ہے کہ آوڈائیکا میں اب بھی سوویت دور کے کوک پلانٹ میں اب بھی یوکرین کے کچھ دستے موجود ہیں جو ایک دور میں یورپ کا سب سے بڑا پلانٹ تھا اور ڈونباس کے صنعتی علاقے پر مکمل طور پر قابض ہونے کے روس کے منصوبے کی تکمیل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
بدھ, نومبر 13
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات