راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ انتخابات کے 10 دن بعد بھی دھاندلی کا انتہائی منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے۔ صحافیوں کی جانب سے بیان کردہ تفصیلات پر مشتمل ویڈیو میں دھاندلی کا واضح طور پر پتہ چلتا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جن حلقوں سے نواز شریف اور ان کا خاندان ہارا، ان حلقوں کے ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کے لیے غیر قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسان کے پرنٹنگ پریس میں ان حلقوں کے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری جاری کیے جائیں۔
اتوار, ستمبر 8
تازہ ترین
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
- اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے پر 3 سال قید ہوگی، صدر کے دستخط سے قانون بن گیا
- پشاور میراتھون ریس تقریب میں بدنظمی، نوجوان اسٹیج پر چڑھ گئے
- بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: شاہ محمود
- سلمان خان نے دوران شوٹنگ پسلیاں ٹوٹنے کی تصدیق کردی
- تمام تر منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی
- لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن کا ڈنڈوں سے تشدد، دونوں اسپتال منتقل
- غزہ: اسرائیلی فوج کا اسکول اور مہاجرین کیمپ پر حملہ، 13 فلسطینی شہید
- فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹا سے ان فولو کردیا، ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں
- عمران خان نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رعایت مانگ لی
- سندھ ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری روک دی
- یوم دفاع آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی