مسلم لیگ ن کی جانب سے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو کو فراڈ قرار دے دیا گیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری نے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نتائج آنے کے بعد تحریک فتنہ فساد وہی کام جاری رکھے ہوئے ہے جو 2014 سے کر رہی تھی، آر ٹی ایس 2018 میں بیٹھا تھا، پری پول دھاندلی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جب سے بغاوت اور کرپشن کی یہ تحریک سیاست میں آئی ہے ان کی جانب سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر راولپنڈی فلاپ ڈرامہ تھا، اس کے بعد ایک اور پلانٹڈ کہانی سامنے آگئی۔ اب اردو بازار یا انارکلی میں بیلٹ پیپر چھپوانے کی کہانی سامنے آگئی ہے۔ عجیب بات ہے کہ دروازے کھول کر بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے تھے۔
جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر بات کرتے ہوئے عظمی بخاری نے مزید کہا کہ مانسہرہ کے بیلٹ پیپر کو لاہور میں چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔ ہم نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے۔ کون دروازہ کھول کر بیلٹ پیپرز چھاپتاہے ؟ معاملہ پکڑنے کے بعد آپ نے معاملہ کو آگے نہیں بڑھایا۔ اس معاملے کو اپنے چینلز پر چلانے کی بجائے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکانٹس پر چلایا گیا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ وہ صحافی پہلے کسی اور چینل پر چلانے کے لیے گئے تھے لیکن انہوں نے نشر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ صحافی پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ کے ممبر ہیں اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔ کیا یہ صحافی اپنے ملک سے تھوڑی سی بھی محبت نہیں کر سکتے؟
بدقسمتی سے پاکستان کے حالات خراب کرنے کی منصوبہ بندی میں صحافی بھی ملوث ہیں۔ اس معاملے پر صحافی تنظیمیں کہاں ہیں؟انہوں نے کہا کہ سب کو اپنی حدود میں رہنا ہو گا۔ یہ ملک چلے گا تو سب ٹھیک ہو گا۔ جب ہم سوال پوچھتے ہیں تو صحافی کہتے ہیں کہ ہم یا آزادی اظہار پر حملہ ہوا ہے۔ آپ بطور صحافی اپنے لیے ضابطہ اخلاق کیوں نہیں بناتے؟ یوٹیوب پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہوتا رہنا چاہیے لیکن ان کو ڈالر ملتے رہنا چاہیے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق