اتوار, دسمبر 15

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماں کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیتی ہیں۔ ہمارے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں پارٹی پی ٹی آئی لکھا ہوا تھا، کہا جاتا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں ہمارے امیدوار سنی اتحاد میں شامل ہوں گے، ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن میں خصوصی نشستوں کے لیے درخواست دائر کریں گے، اور امیدواروں کی پارٹی شمولیت کی دستاویزات آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔
عمر ایوب نے حکومت بنانے کے بعد سب سے پہلے عمران خان کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے حکومت بنانے کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی وجہ مخصوص نشستیں حاصل کرنا ہے۔ قومی اسمبلی کی 180نشستیں ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے پر ایم ڈبلیو ایم کے شکریہ کے لیے الفاظ نہیں، میں ایم ڈبلیو ایم کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ پی ٹی آئی، بانی کا ساتھ دیاہے
عمر ایوب نے کہا کہ ہم پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بلکہ اتحاد چاہتے ہیں، ہم فرقہ واریت کے خلاف ہیں۔
صحافی کے سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ فوج ہم میں ہے اور ہم فوج میں ہیں۔ ملکی دفاع کے لیے مضبوط فوج بہت ضروری ہے۔
مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پر بوجھ نہیں بنیں گے بلکہ ان کا بوجھ اٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کے حوالے سے بہترین فیصلہ کیا ہے۔ کوئی تحفظات نہیں، ہم خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر اس ملک کی سربلندی کے لیے لڑیں گے، انشا اللہ پاکستان اور اس کے عوام جیتیں گے، 8 فروری کو ہارنے والے مستقبل میں بھی ہاریں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا تہہ دل سے مشکور ہوں، ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نیا اتحاد نہیں کیا، پی ٹی آئی کے ساتھ سنی اتحاد کونسل کا اتحاد 7سے 8 سال پرانا ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا اتحاد غیر مشروط ہے، پالیسی بانی پی ٹی آئی کی ہوگی، ہم ملک میں نظام مصطفی چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version