عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور دیگر کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
حکومت کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور عامر مسعود مغل سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور ریلی میں شریک 1500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا یا ہے۔
مقدمہ تھانہ کوہسار میں مجموعی طور پر 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ماتحتوں کے خلاف مزاحمت بھی شامل ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے شرکا نے انتظامیہ کی جانب سے روکنے کے باوجود ریلی نکالی، پریس کلب پہنچ کر نعرے بازی کی، دونوں اطراف سے ٹریفک بلاک کر دی جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے 17فروری(ہفتہ) کو اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت شیر افضل مروت نے کی تھی۔
ہفتہ, فروری 15
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق