اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قابل لوگوں کو سیاست سے نکالے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے احترام اور سیاسی شمولیت کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ قومی مفاد میں نہیں ہوگا۔
ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شراکت کے بغیر ممکن نہیں اور کروڑوںنوجوان ووٹرز نے جمہوری نظام پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
صدر نے مینڈیٹ کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کی وجہ تنقید کا سامنا کرنے کی فکری صلاحیت کی کمی ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ قابل لوگوں کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقات کو معیشت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ترقی کے عمل سے باہر کرنے سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں صدر مملکت نے ملک میں سست فیصلہ سازی اور قیادت کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اچھی قیادت اور بروقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی عوام ایک متحرک قوم ہے جسے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے، پاکستان کے 26 ملین سکول نہ جانے والے بچوں کے لیے لوگوں کی فکری نشوونما، استعداد کار میں اضافے، تعلیمی نظام میں سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔
صدر نے کہا کہ آبادی کے ایک بڑے حصے کو تعلیم دینے کے لیے ہزاروں نئے اسکول اور اضافی وسائل درکار ہوں گے، اگر اس مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو پاکستان خام افرادی قوت کو ویلیو ایڈیشن کے بغیر برآمد کرے گا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین نے تعلیم اور صحت میں سرمایہ کاری کر کے اپنے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، ٹیکنالوجی کا استعمال سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کے لیے کیا جا سکتا تھا۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔