لاہور:نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سرکاری مصروفیات بڑھ گئیں۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور جاتی امرا رائیونڈ گئے۔ امن وامان کے حالات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز سے مختلف سرکاری محکموں کے سیکرٹریز نے بھی ملاقات کی، صوبائی سیکرٹریز نے مریم نواز کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، مریم نواز کو بریفنگ دینے والوں میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری خصوصی تعلیم شامل تھی۔
صوبائی سیکرٹریز نے نامزد وزیراعلی کو صوبے میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی، تینوں سیکرٹریز سے ملاقات میں سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی بریفنگ دی۔
مریم نواز کو بریفنگ اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔مریم نواز سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے بھی ملاقات کی، مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں مریم اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، پرویز رشید، خواجہ عمران نذیر، محمد احمد خان لغاری، خواجہ وسیم، تنویر اسلم ملک، ڈاکٹر فرخ جاوید اور کاظم پیرزادہ شامل تھے۔
اتوار, جنوری 12
تازہ ترین
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری
- صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے
- معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں: مولانا فضل الرحمان
- وزیر ہوابازی کا یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن و دیگر حکام کو خراج تحسین
- عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ نہیں، بنی گالہ منتقلی کی پیشکش نہیں کی: خواجہ آصف
- تعلیم بنیادی حق، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی: وزیراعظم
- ہَش منی کیس: مجرم ٹرمپ کا فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان