اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر پیش نہ ہوئے، جس پر ہائیکورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او جاری کرنے کے اختیار سے تجاوز کیس میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی فاروق بٹر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر قیصر امام بھی عدالت میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز چھٹی پر چلے گئے۔
وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد کو عمرے پر جانا ہے جیسا کہ ان کی والدہ نے بتایا تھا، اس لیے عرفان نواز میمن اب خیرپور میں ہیں۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کل عدالت نے عرفان نواز میمن کی درخواست منظور نہیں کی۔ بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
جمعہ, جون 20
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک