راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی اور ان کے اہل خانہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، دھاندلی ہونے پرچیف الیکشن کمشنر فوری استعفی دیں۔
بانی تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ہمارا سنی اتخاد کونسل کے ساتھ ہمارا جو معاہدہ ہوا اس پر بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا ہے اور کل ہم نے پچاس ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے، تمام لسٹ سنی اتحاد کونسل کے نام جمع کرائی گئی ہے، ہمارے جو ایم این ایز سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے اسی حساسب سے ہمیں خصوصی نشستیں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ الیکشن کمیشن سے منصفانہ اور شفاف انتخابات کی درخواست کی ہے لیکن الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کے تحت نتائج جاری کیے جائیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں ہم چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ فوری مستعفی ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے تحت درست نتائج جاری کیے جائیں۔ کمشنر راولپنڈی نے واضح طور پر بتایا کہ کس قسم کا فراڈ ہوا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کمشنر راولپنڈی اور ان کے اہل خانہ کو مکمل سیکیورٹی دی جائے، فارم 45 کے تحت اگر نتائج جاری نہ ہوئے تو آئی ایم ایف پروگرام متاثر ہوگا، ہم نے ایم ڈبلیو ایم کو سپورٹ کیا ہے، وہ ہمارے ساتھ مرکز میں بیٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم صوبے میں بھی سنی اتحاد کونسل کے ساتھ منسلک ہیں اس لیے مرکز میں بھی اسی جماعت کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار