اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ مدر آف آل ریگنگ یہ تھی کہ پارٹی ختم کرنا ، بلے کی نشانی لے لو، انتخابی جلسوں کی بھی اجازت نہ دیں، مدر آف ریگنگ بند کی جائے، دنیا کے سامنے مزید تماشا نہ بنائیں جس کا مینڈیٹ ہے اس کو دے کر عوام کی رائے کا احترام کیاجائے۔
عمران خان نے یہ بات اڈیالہ جیل میں اپنی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سے ملاقات میں کہی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے عمران خان کی گفتگو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا تھا کہ مدر آف آل یوٹرن نے ووٹ کو عزت دینے کی بجائے بوٹ کو عزت دی۔ مادر آف آل سلیکشن یہ تھا کہ کرمنلز کے کیسز ختم کرکے بانی پی ٹی آئی پر ڈالنا تھا اور انہیں 32 سال قید کی سزا سنائی گئی اور پری پول رگنگ اور الیکشن ڈے ریگنگ عوام اور ووٹرز کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کی اجازت نہ دینا تھی۔
.علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ووٹنگ والے دن انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے بھٹکتے رہے ، سارا دن عوام کی تذلیل کی گئی، رات کو مطلوبہ نتائج نہ آئے تو انٹرنیٹ دوبارہ بند کر دیا گیا۔ پوسٹ پول کی ماں رات کو ریگنگ کی گئی تھی۔
علمیہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ فارم 45 کو نظر انداز کرکے نتیجہ تبدیل کیا گیا، ایک کمشنر نہیں، بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے بہت سارے ثبوت دیے، اندر کے بھی ثبوت موجود ہیں اور جنہوں نے ثبوت دیے انہیں مار دیا جائے گا۔ ہمیں خدشہ ہے کہ کمشنر پنڈی پر اب تشدد کیا جائے گا۔ کمشنر صاحب آج کھڑے ہو گئے ہیں، انہوں نے جو کہا وہ ثبوت کے بغیر نہیں کہا ہوگا۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز