نئی دہلی: اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی ریاست راجستھان سے ایوان بالا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 5 بار لوک سبھا (ایوان زیریں) کی رکن رہنے والی 77 سالہ کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی پہلی بار راجیہ سبھا(ایوان بالا) کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے راجستھان سے یہ سیٹ بلامقابلہ جیتی ہے۔سونیا گاندھی 3 اپریل کو ریٹائر ہونے پر کانگریس کے رکن منموہن سنگھ کی جگہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران سونیا گاندھی نے دعوی کیا تھا کہ وہ آخری بار الیکشن لڑ رہی ہیں اور 2004 سے رائے بریلی سے جیتنے والی سونیا گاندھی نے 4 دن پہلے اپنے ووٹروں کو مطلع کیا تھا کہ صحت اور عمر کے مسائل کی وجہ سے وہ لوک سبھا کا الیکشن نہیں لڑیں گی ۔
رائے بریلی کے لوگوں کو لکھے گئے خط میں سونیا گاندھی نے یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ ان کے خاندان کا کوئی فرد اس حلقے سے الیکشن لڑے گا۔
مقامی میڈیا میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ سونیا گاندھی کے بعد ان کی بیٹی پرینکا گاندھی بھی رائے بریلی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔راجیہ سبھا میں نہ صرف سونیا گاندھی بلکہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے چننی لال گریشیا اور مدن راٹھور بھی راجستھان سے ایوان بالا کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
یاد رہے کہ راجستھان میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹیں ہیں۔ نتائج کے بعد کانگریس کے پاس 6 اور مودی کی پارٹی بی جے پی کے پاس 4 ممبران ہیں۔ اسی طرح راجستھان کی 200 رکنی لوک سبھا میں بی جے پی کے 115 اور کانگریس کے 70 ارکان ہیں۔
ہفتہ, دسمبر 7
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز