اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 23ہزار 456 پاکستانی شہری بیرون ممالک میں قید ہیں۔
چیئرمین ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں وزارت خارجہ نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کیں جس کے مطابق 23456پاکستانی بیرون ملک قید ہیں۔
چیئرمین کمیٹی کے مطابق سعودی عرب میں 12ہزار 156، قطر میں 338، متحدہ عرب امارات میں 5ہزار 292اور عراق میں 519 پاکستانی قید ہیں۔
وزارت خارجہ کے حکام کی کمیٹی کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بحرین میں قید پاکستانیوں کی تعداد 450، برطانیہ میں 330، امریکا میں 44، ترکی میں 308، ملائیشیا میں 255 قید ہیں۔
اسی طرح اٹلی میں 330 پاکستانی، ایران میں 100، کویت میں 59، بھارت میں 706، یونان میں 811، چین میں 400 اور افغانستان میں 88 پاکستانی قید ہیں۔
وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ بیرون ملک قید 15 ہزار 587 پاکستانی سزا یافتہ ہیں اور 7 ہزار 869 زیر سماعت ہیں۔
کمیٹی میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے (قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے) سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا جس پر وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ 11 ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔
ان ممالک میں آذربائیجان، چین، ایران، جنوبی کوریا، سری لنکا، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ شامل ہیں۔
بریفنگ کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ 90 دنوں میں یکساں کونسلر پروٹیکشن پالیسی بنائے اور قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق