اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو دوران قید مبینہ طور پر زہر دینے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 6 روز سے شدید تکلیف میں ہیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سے جاری بیان کے مطابق پارٹی ترجمان نے کہا کہ پارٹی کو بشری بی بی کی قید کے دوران ان کی زندگی کو لاحق خطرات پر گہری تشویش ہے۔ ایک بے بنیاد مقدمے میں ناحق قید سابق خاتون اول بشری بی بی زہریلا کھانا دیئے جانے کے باعث گزشتہ 6 دنوں سے شدیدتکلیف میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کے طبی معائنہ کے آئینی حق سے انکار کرکے ان کی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ بشری بی بی کے اہل خانہ کو آئین اور جیل قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو انہیں نقصان پہنچانے کے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے باوجود انہیں بنی گالہ سب جیل میں قید تنہائی میں رکھنا بانی چیئرمین عمران خان کے حوصلے پست کرنے کی انتہائی شرمناک اور مذموم کوشش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ عمران خان کو جھکانے کے تمام غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی ہتھکنڈوں کی ناکامی کے بعد مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے والی نیک اور باپردہ خاتون کو نشانہ بنانا اس فرسودہ نظام کی بوسیدگی کو مزید عیاں کرتا ہے۔
حکام کو متنبہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری جیل حکام اور نگراں حکومت پر عائد ہوگی۔ ان کا طبی معائنہ ان کے فیملی ڈاکٹر سے کرایا جائے۔
ترجمان نے کہا کہ عدالت بشری بی بی کی منتقلی کی درخواست پر فوری سماعت کرے اور انہیں بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے اور جیل حکام سابق خاتون اول اور ان کی صحت اور زندگی کا ہر صورت تحفظ کو یقینی بنائیں۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق