جاتی عمرہ میں مریم نواز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی اراکین سمیت آزاد اراکین نے بھی شرکت کی جب کہ مخصوص نشستوں کے لیے نامزد کیے گئے اراکین بھی اجلاس میں شامل تھے، اجلاس میں کل 218 اراکین نے شرکت کی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 137 کامیاب امیدوار، مخصوص نشستوں پر نامزد 58 خواتین اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے 22 سے زائد آزاد ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر حلقہ، ہر ضلع، ہر یونین کونسل، ہر ڈویژن کو ماڈل ہونا چاہیے، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، امن و امان، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں وسائل برابر تقسیم کیے جائیں گے۔ پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ضلع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پارٹی کی سطح پر ترجیحات کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے، عوامی خدمت کی اپنی روشن روایت کو برقرار رکھیں گے، نئے جذبے، عزم اور خلوص کے ساتھ خدمت کا سفر شروع کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار