اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے اور خیبرپختونخوا، پنجاب اور مرکز میں مضبوط حکومت بنانے کا آئینی اور جمہوری حق دینے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی مکمل بالادستی اور جمہوری اقدار و روایات کے انتہائی احترام سے جڑا ہے۔ اس طاقت کو منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرکے ریاست اور عوام کے درمیان اس مقدس رشتے کو مجروح کرکے بطور ریاست ہم سے کسی خیر کی توقع رکھنا عبثہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی آئین اور جمہوریت کی ضرورت کے بغیر ریاست چلانے کی کوشش کی گئی، ملک بحرانوں کی لپیٹ میں آیا اور حادثات نے ہماری دہلیز پر دستک دی، آج ہم بطور ریاست جس پوزیشن میں ہیں وہ ہمارے لیے انتہائی سنجیدہ اور باشعوری کا متقاضی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ناحق جھوٹے، من گھڑت اور جعلی مقدمات میں جیل میں بند کیا گیااور قدم قدم پر آئین و قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسے انتخابی دوڑ سے باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف کو جو واضح اور فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ سونپا گیا ہے اسے ہر طرح سے کھلم کھلا پامال کیا جا رہا ہے جو کہ عوام کے ووٹوں کی بے حرمتی اور آئین و جمہوریت کو پامال کرنے کے مترادف ہے اور ملکی مفاد کے منافی ہے۔
پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج میں مجرمانہ ہیرا پھیری کے ذریعے عوام کی منتخب اکثریت کو زبردستی اقلیت میں تبدیل کرنے کی قابل مذمت سہولت تباہی کا نسخہ ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے عوام کے جائز مینڈیٹ کو غیر قانونی طور پر عوام کے مسترد کردہ سیاسی گروہوں میں تقسیم کرنے اور انہیں ملک پر حکمران کے طور پر مسلط کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
منگل, ستمبر 2
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی