اتوار, دسمبر 15

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کے لیے مشاورت شروع کردی۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے معاملات طے پا گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئرمین مسلم لیگ (ن) سے ہوں گے جب کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر مسلم لیگ ن اور ڈپٹی اسپیکرپیپلزپارٹی سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا وزیراعلی پیپلز پارٹی سے ہو گا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ چیئرمین کے لیے پسندیدہ ترین امیدوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق امیدوار یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کی مدت ابھی 3 سال باقی ہیں، وہ چیئرمین سینیٹ بنے تو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اس نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version