راولپنڈی (کورٹ رپورٹر)9مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی گیٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے سانحہ کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھہرا دیا ہے۔سابق تحریک انصاف کے سابق رہنما واثق قیوم عباسی کا 9 مئی کیس میں عدالت کو دیا گیا مبینہ 164 کا بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی 9 مئی کے واقعات کی ذمہ دار ہیں، راولپنڈی حساس ڈسٹرکٹ تھا، بانی پی ٹی آئی اکثر مجھے میٹنگز، ریلیوں کا کہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے میں کاغذ لہرایا گیا، پارٹی لیڈرشپ نے کہا کہ یہ احتجاج کرنا بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے۔انہوں نے کہاکہ ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی، عامر محمود کیانی اور میں نے کی تھی، کارکنان جی پی او چوک پر مسلسل پولیس اہلکاروں پر پتھرا ئوکرتے رہے، چوہدری پرویز الٰہی فوج اور اسٹیبلشمنٹ پر بہت تنقید کرتے تھے۔خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے تھے۔مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
بدھ, جون 25
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک