لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا قادیانیوں سے متعلق فیصلہ غیر آئینی ہے وہ اس پر نظرثانی کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن نوجوانوں کا کام اپنے گھروں کا بوجھ اٹھانا ہے وہ بے روزگاری کی وجہ سے خود بوجھ بن چکے ہیں، میرٹ کی کمی اور بے روزگاری کے باعث نوجوان مسائل کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وہی لوگ اقتدار میں آئے ہیں جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، 100 فیصد الیکشن میں ناکامی پر الیکشن کمیشن نے استعفی دیدیں، انہوں نے الیکشن پر قوم کے 50 ارب روپے ضائع کردیئے۔
سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا ہے جس میں ملزم مبارک احمد ثانی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے انہیں پانچ ہزار کی ضمانت پر رہا کردیا۔ یہ آدمی قادیانی تھا جو پاکستان کے قانون میں اقلیتی ہے اس فیصلے نے پاکستان کو مجروح کیا ، ہم اس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ جائیں گے، چیف جسٹس خود فیصلہ کریں تو بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قادیانیوں نے ابھی تک پاکستان کے آئین کو تسلیم نہیں کیا، انہوں نے قرآن پاک کے خلاف قانون میں تبدیلی کی ہے، جو فیصلہ آیا ہے اسے ہم نہیں مانتے، کل جمعہ کو علما کرام اس معاملے میں قوم کی رہنمائی کریں۔
سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کو خود اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے، اس سے پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے، یہ غیر آئینی فیصلہ ہے، چیف جسٹس کا عہدہ بہت اچھا ہے لیکن وہ غلطی کرسکتے ہیں، ہم نے اس فیصلے کا جائزہ لیا ہے۔’اس فیصلے پر قانونی جنگ لڑیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا ایک دوست ملائیشیا جا رہا تھا، اسے جہاز سے اتار لیا گیا، وہ لاپتہ ہے، ابھی تک کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اس کھیل کو بند کیا جائے، اس سے مسائل پیدا ہوں گے، ابوبکر کو رہا کیا جائے، والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے نے کچھ کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ملک میں سینکڑوں والدین کے لاپتہ بچوں کو رہا کیا جائے، ریاستی اداروں میں پیش کیا جائے، ان کے اہل خانہ کو پریشان کرنا درست نہیں۔
ہفتہ, دسمبر 7
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز