اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی 26 میں سے 25 شرائط پوری ہونے پر رپورٹ آئی ایم ایف کو جمع کرادی۔
نگراں حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ جاری اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے 26 میں سے 25 شرائط پر عمل درآمد مکمل کرکے رپورٹ آئی ایم ایف کو ارسال کردی۔
صرف ایک شرط نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان پوسٹ، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے قانون میں ترمیم قومی اسمبلی کی عدم موجودگی کے باعث نافذ نہیں ہو سکی، تاہم یہ شرط بھی نئی حکومت کے قیام کے بعد پوری ہو جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت 1.1 بلین ڈالر مالیت کی آخری قسط کے دوسرے معاشی جائزے پر مذاکرات متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے دوسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ طے پانے والے اہداف اور شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ تیار کرکے آئی ایم ایف کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے اقتصادی جائزے سے متعلق آئی ایم ایف کے ساتھ مجموعی طور پر چھبیس اہداف پر اتفاق ہوا تھا جن میں سے پچیس اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔
تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت چونکہ قانون سازی اور ترامیم نہیں کر سکی تھی اس لیے اس حوالے سے شرط پوری نہیں ہو سکی، جس میں ترمیمی قانون پر عملدرآمد اور ایس او ایز میں ترمیم کی شرط پوری نہیں کی گئی۔ پاکستان پوسٹ، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے قانون میں ترمیم نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے لیے مرکزی بینک سے قرضہ حاصل نہ کرنے کی شرط، بیرونی ادائیگیوں کی بروقت ادائیگی کی شرط پوری کر دی گئی ہے جب کہ پاور سیکٹر کے بقایا جات بشمول ٹیکس ریونیو اور ریفنڈ کی ادائیگیاں بروقت کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیکس چھوٹ نہ دینے اور ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کی شرط پر بھی مکمل عملدرآمد کر دیا گیا ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان کرنسی ایکسچینج میں 1.25 فیصد کے ریٹ پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جب کہ بجلی کے نرخوں میں ری بیس اور اضافے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں کمی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ اسے بروقت نافذ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اہداف پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ پاکستان نے دوسرے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن پاکستان آنے سے قبل اہداف پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لے گا اور نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
پیر, فروری 10
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق